'لیبارٹری ٹیسٹ کیے بغیر کسی کی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا'

شائع 17 اپريل 2020 05:15pm

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں لیبارٹری ٹیسٹ کیے بغیر کسی کی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگکے دوران کہا کراچی کے اسپتالوں میں ہونے والی اموات کورونا سے ہوئیں یا نہیں اس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔تاہم ان اموات کو کورونا سے جوڑنا قبل از وقت ہوگا۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر ان کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا  اس حوالے سے وفاقی حکومت  ایڈوائزری جاری کررہی ہے۔ایمرجنسی میں لائےجانےوالے کیسزکاکلینکل معائنہ ہوگااورسائنسی نکتہ نظرسےان کی اموات کی وجہ معلوم کی جائےگی۔

Read Comments