Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیر اعظم عمران خان اوروزیرمذہبی امور نورالحق قادری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے حفاظتی تدابیرپرمبنی لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی۔جبکہ صدرعارف کی زیر صدارت علماء کا اجلاس کل ہوگا۔نورالحق قادری نےکہتےہیںکہ امید ہےکل کےاجلاس میں اتفاق رائےپیداکرلیں گے۔
وزیراعظم عمران خان سےوزیرمذہبی امورنورالحق قادری نےملاقات کی۔ملاقات میں علماءومشائخ کےساتھ صدر کی زیر صدارت کل ہونے والی ملاقات کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ علماء کی مشاورت اوررہنمائی میں رمضان کےلئےحفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دیاجائے۔
وزیرمذہبی امورنےمیڈیاسےگفتگومیں کہا کہ علماء سے رابطے میں ہیں۔علماء بھی اپناموقف پیش کریں گے۔ امید ہے کل کے اجلاس میں اتفاق رائے پیدا کرلیں گے۔
صدرعارف علوی نے مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق، ساجد میر اور رانا تنویرسے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورکل علماءسےہونے والے مشاورتی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔
صدرمملکت کی زیرصدارت علماءمشائخ اجلاس کل ہوگا۔جس میں کوروناوائرس کےپھیلاؤ کوروکنےکےلئے موثر اقدامات پر لائحہ عمل تیار کیا جائےگا۔