عمان میں قید 343 پاکستانی رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے

شائع 17 اپريل 2020 06:06pm

سلطنت عمان کے نئے حکمران سلطان ہیثم بن طارق کا 343 پاکستانی قیدیوں کےلئے عام معافی کا اعلان عمان کی مختلف جیلوں میں قید 343 قیدی  رہا کر دیے گئے۔

سلطنت عمان کے فرماں روا سلطان ہثیم بن طارق سے ملاقات میں سفیر پاکستان احسن وگن نے قیدیوں کے حوالے سےبات کی۔گزشتہ روز 146 قیدیوں کو لے کر  سلام ایئر کی پہلی  فلائٹ پاکستان پہنچی جبکہ دوسری فلائٹ باقی قیدیوں کو لے کر پاکستان پہنچی۔

پاکستانی سفیر  نے ایئرپورٹ پر ان  قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہم سب کو چاہیئےکہ جہاں بھی ہوں وہاں  قانون کی پاسداری کریں اور اچھے پاکستانی شہری بن کر اپنی زندگی گزاریں۔

انہوں نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان قیدیوں کی عام معافی کے اعلان کے ساتھ ساتھ سلام ایئر کی دو خصوصی پروازیں بھی عمان کے  خرچ پر مفت مہیا کی   اس اعلان  سے عمان اور پاکستان کے درمیان دوستی اور تعلق کو مزید فروغ ملے گا۔

Read Comments