Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے جاری لاک ڈاون میں نرمی کے باعث شاہراہوں اور بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا ۔حکومتی اقدامات کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ جلد اس وباء پر قابو پا لیا جائے گا۔
پنجاب بھر میں کوروناکےتدارک کےلئےجاری لاک ڈاون آج 26 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ صوبے بھر میں مارکیٹس، پارکس اور سکول بند ہیں جبکہ حکومت نے لوگوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانے پینے کے کاروبار سمیت دیگر کئی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی انتظامات عوامی بھلائی کےلئے ہیں، جن پر سب لوگوں کو سختی سے عمل کرنا چاہیئے۔
کورونا کی وباء پر قابو پانے اور عوام کو محفوظ بنانے کےلئے شاہراہوں پر جراثیم کش ٹنل بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ لاک ڈاون پر عمل درآمد کےلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے نظر آتے ہیں۔