ممبئی:ماضی کی کامیاب ترین فلم عاشقی ٹو کا جب سے سیکوئل بنائے جانے کااعلان کیا گیا ہے لوگوں میں فلم کے مرکزی کرداروں کو لے کے بہت بے چینی پائی جاتی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دو ہزار تیرہ میں ریلیز ہوئی شردھااور آدیتیہ رائے کپور کی محبت پر مبنی کامیاب ترین فلم عاشقی ٹو کا سیکوئل بن رہاہے،فلم میں رتیک روشن کو بطور ہیرو لئے جانے کا امکان ہے لیکن فلم کی ہیروئن کا انتخاب ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے پہلے فلم میں رتیک روشن کے مقابل اداکارہ سونم کپور کولئے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں، جبکہ اداکارہ کنگنا رناوت بھی اس لسٹ میں شامل تھیں۔
لیکن رتیک اور کنگنا کی حالیہ جنگ کے بعد رتیک نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا اور اب فائنلی اداکارہ عالیہ بھٹ فلم میں مرکزی کردار کیلئے منتخب کرلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ عاشقی ٹو اور عاشقی تھری ماضی کی کامیاب فلم عاشقی کا سیکوئل ہیں۔