'کورنا وائرس سے احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے'

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2020 07:28am

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےعلماء کرام سے مشاورت کے بعدمتفقہ اعلامیہ کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورنا وائرس سے احتیاط ہی سب سے موثرعلاج ہے۔ علماء کرام شرعی احکامات کی پاسداری اور فرائض بجا لاتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیرکے ضمن میں بھی رہنمائی فرمائیں۔

 فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکےلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔کورونا کے خلاف جنگ اور قومی کاوشوں کو تقویت دینے میں علمائے کرام کا کردار  کلیدی ہے۔  ماہ صیام کی رحمتوں سے ہر گھر منور ہوگا۔ رمضان المبارک میں گھروں میں رہ کر عبادات کریں۔

انہوں نے کہا کہ مساجد کے منبر و محراب سے آنے والی آواز کا عوام خصوصی احترام کرتے اور نہایت توجہ سے سنتے ہیں۔ اس لیے وبا سے بچاؤ کےلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطہ کی پابندی اور نظم و ضبط کی تلقین اشد ضروری ہے۔

Read Comments