محکمہ داخلہ سندھ نے مزید52برآمدی صنعتوں کوکام کی اجازت دیدی

شائع 19 اپريل 2020 07:09am

محکمہ داخلہ سندھ نے مزید52برآمدی صنعتوں کوکام کی اجازت دے دی۔تمام صنعتوں کوکوروناوائرس سے بچاؤکےلئےایس او پیز پرسختی سےعمل کرناہوگا،ذمے داری صنعت کےمالک پرہوگی۔

سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مزید باون برآمدی صنعتوں کو کام کرنے کا پروانہ دے دیا۔

تمام کمپنیز کراچی کے مختلف صنعتی علاقوں میں قائم ہیں۔

 ایس او پیز پر عمل کی ذمے داری صنعت کے مالک پر ہوگی۔ کمپنیز پر ایس او پیز کے حوالے سےچیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔

تمام صنعتوں نے حکومت کو حلف نامہ جمع کرایا ہے۔حلف نامے کی خلاف ورزی پربرآمدی صنعتوں کے خلا ف کاروائی ہوگی۔

اس سے قبل 17صنعتوں کو کام کی اجازت دی گئی تھی۔

Read Comments