ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد

شائع 19 اپريل 2020 07:31am

ملک کے نشیبی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہو گیا۔  دریائے جہلم اور دریائے نیلم میں طغیانی جبکہ   لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ضلع باغ کا ضلع جہلم ویلی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوئی۔

بالائی علاقوں میں برفباری  سے سردی بڑھ گئی۔ دریائے جہلم اور دریائے نیلم میں طغیانی۔ پانی کی سطح مزید بلند ہونے کے خدشہ کے پیش نظر  کناروں پر آباد شہریوں کو دریاوں کے قریب جانے سے روک دیا گیا۔

جہلم ویلی میں لینڈسلائنڈنگ سے متعدد دیہی رابط سڑکیں بند ہوگئیں۔ وادی نیلم اور وادی لیپہ میں مزید برفانی تودے گرنے کا خدشہ کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

دوسری جانب وادی نیلم میں سرگن کے مقام پر برفانی تودے کے نیچے دبی گاڑیوں کو تاحال نہ نکالا جاسکا ۔بارش، برفباری اورسردی کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہیں۔

Read Comments