Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مسلم لیگ ن کےصدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات تحقیقات کےلئے نیب لاہور نے ایک بار پھر طلب کرلیا۔شہبازشریف کو وائرس سے بچاؤ کےلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کو 22 اپریل دن 12 بجے نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔
پیشی کے موقع پر سوشل ڈسٹینسنگ کے تحت نیب ٹیم مناسب فاصلے پہ رہتے ہوئے سوالات کرے گی۔مبینہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے جس کےلئے چند سوالات کےجوابات انتہائی ضروری ہیں۔
طلبی نوٹس میں شہباز شریف کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل شہبازشریف کو 17 اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا۔جس پر انہوں نے کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔