ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما ایک بار پھر مداحوں کو ہنسانے آرہے ہیں،لیکن اس بار وہ ایک نئے چینل سونی سے شو کریں گے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جب سے کپل کے نئے شو کا اعلان ہوا ہے کامیڈین کرشنا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ مداحوں کی جانب سے کپل کی واپسی پر بے انتہا خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کپل کے واپس آنے کے بعد کرشنا کے شو کی مقبولیت میں بیحد کمی آنے کاامکان ہے،وہ تمام لوگ جو کرشنا کے پروگرام میں دلچسپی لینے لگے تھے اب واپس کپل کی جانب چلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کلرز چینل کی انتظامیہ کی جانب سے کپل اور اس کی پوری ٹیم کو کامیڈی نائٹ ودکپل سے نکالے جانے کے بعد یہ شو کرشنا کے سپرد کردیا گیا تھا ،لیکن شو کی مقبولیت میں کپل کے نہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ کمی واقع ہوگئی تھی۔