شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک،1 سپاہی شہید
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی شہید اور تین زخمی بھی ہوئے۔ علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے 10 کلومیٹر دور دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس کا سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ سے بھرپور جواب دیا۔ مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی شہید اور تین سپاہی زخمی بھی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ شہید حوالدار اکبر حسین خان نے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔