دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1لاکھ 65ہزاور سے تجاوز کرگئی

شائع 20 اپريل 2020 07:26am

دنیا بھر میں کورونا کے وارجاری ہیں۔وائرس کے سبب ہونے والی اموات 1لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ دنیا بھر میں 24 لاکھ سے زائد افراد وائرس کا شکار۔

وائرس نے اسپین میں20 ہزار450سےزائد زندگیاں نگل لیں۔ایک لاکھ 98 ہزارسےزائدمتاثرہیں۔

اٹلی میں ہلاکتیں 23ہزار660 سےتجاوزکرگئیں جبکہ تقریباایک لاکھ 79 ہزارمتاثر ہیں۔

فرانس میں ایک لاکھ 54 ہزارسےزائدوائرس سے کاشکارجبکہ 19 ہزار 744 سےزائد چل بسے۔

برطانیہ میں 16 ہزارسےزائد افراد جان سے گئےجبکہ ایک لاکھ 21ہزارسے زائدوبا سےمتاثرہیں۔صورتحال کے پیشنظر پلازمہ ٹرائل کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

جرمنی میں اموات 4642 تک پہنچ گئیں۔

دوسری جانب  برازیل میں صدرسمیت عوام نےلاک ڈاؤن مخالف ریلی نکال کرسماجی دوری کی کھل کرخلاف و رزی کی۔

ترکی میں مریضوں کی تعداد 86 ہزارسےزائد جبکہ اموات دوہزار سے تجاوز کرگئیں۔

ایران میں 82 ہزارمتاثرجبکہ  5118 افراد جان کی بازی ہارچکےہیں۔

Read Comments