'اس جمعہ کو یوم توبہ کےطور پرمناجائےگا'

شائع 20 اپريل 2020 10:15am

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مساجد میں کورونا سےبچاؤ کےلئےپروٹوکول کا خیال رکھاجائےگا۔ وزیراعظم نےعلمائےکرام کےتمام مطالبات سنے،اس جمعہ کو یوم توبہ کےطور پرمناجائےگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکورونا کا پھیلاؤ روکنےکےساتھ ساتھ نظام زندگی بھی چلاناہے۔وزیراعظم کےایسے فیصلےکی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاوزیراعظم نےمدارس کےبچوں کیلئےبھی پروگرام شروع کرنےکی ہدایت کی ہے۔

وزیر ِ مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سےنمٹنےکےلئے علمائے کرام بھی کوشاں ہیں۔علمائے کرام وفد کی وزیراعظم عمران خان سےملاقات کی۔علما نےوزیراعظم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کی خواہش تھی رمضان میں مساجد آباد ہو۔وزیراعظم نےعلماء سےمساجد میں پروٹوکول کاخیال رکھنےکی یقین دہانی چاہی۔علمائے کرام نےوزیراعظم کو مساجد کے حوالے سےیقین دہانی کرائی۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ 20نکاتی ایجنڈے ایس او پیز سےعمل کیاجائےگا۔جمعہ کو یوم توبہ اور رحمت کےطورپر منایاجائےگا۔

Read Comments