Aaj Logo

شائع 21 اپريل 2020 05:35am

بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔متحدہعرب امارات سے 1180 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے۔مسافروں کو لانے کےلئے پی آئی اے کی 3 اورغیرملکی ایئرلائن کی 2پروازیں چلائی گئیں۔

قومی ایئرلائین کی 3 پروازوں کے ذریعے 733 پاکستانی لاہوراورکراچی پہنچے۔شارجہ سے غیر ملکی ایئرلائن 200 سے زائد مسافروں کولیکرملتان پہنچی۔

 دبئی سے ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز250 مسافروں کوپشاورلے آئی۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کےلئے مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

Read Comments