مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں انتاظامیہ اور خادمین نماز تراویح ادا کرینگے،اعتکاف پر پابندی

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2020 11:13am

امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز تراویح ادا کی جائے گی جس میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شرکت کرسکیں گے۔

سعودی عرب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرگئی۔سوسےزائدافراد لقمہ اجل بن گئے۔

مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ ،ریاض اور جدہ سمیت مختلف شہروں میں کرفیو برقرار ہے۔رمضان المبارک میں کورونا سےبچاؤ کےلئےاقدامات پرغورکیاجارہاہے۔

اس موقع پرامام کعبہ عبدالرحمن السدیس نےکہاہےکہ مسجد الحرام اورمسجدنبوی ﷺ میں نماز تراویح کی نماز ادا کی جائےگی جوکہ 10رکعت پرمشتمل ہوگی۔نماز تراویح میں دونوں مساجد کی انتظامیہ اورخادمین شریک ہونگے۔

دونوں مقدس مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہوگی۔دونوں مساجد میں افطار دستر خوان نہیں لگائےجائیں گے۔

رمضان کےبابرکت مہینےمیں مستحق افرادمیں راشن تقسیم کیاجائےگا۔

Read Comments