Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی خام تیل کی قیمت منفی37.63ڈالرز فی بیرل کی سطح تک گرگئی۔امریکامیں تیل کےذخیرےکی گنجائش ختم ہونے پرصدر ٹرمپ سعودی تیل کی درآمد روکنے پرغور کرنے لگے۔ کہتے ہیں تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کا فائدہ اٹھاکراسٹریٹجک تیل ذخائر میں ساڑھے سات کروڑ بیرل کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے باعث امریکی خام تیل کی قیمت منفی 37.63 ڈالر تک گر گئی۔خریدار نہ ہونے کے باعث تیل کے
ذخائر بھر گئے ہیں۔
برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 26 ڈالر فی بیرل سے کم ہوگئی ہے۔
تیل ساز کمپنیاں معاہدوں کے تحت خریدے گئے تیل کو متعلقہ ممالک کے حوالے کرنا چاہتی ہیں تاکہ انہیں ذخیرہ کرنے کے لئے اضافی اخراجات برداشت نہ کرنا پڑیں۔
امریکی تیل ساز کمپنیوں کے معیار ڈبلیو ٹی آئی کے تحت رواں برس جون کےلئے خریدے جانےوالے خام تیل کی قیمت بھی بہت کم ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آئل کریش کو قومی ذخائر بھرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تیل کے ذخیرے کی گنجائش ختم ہوگئی ۔اس لئے سعودی تیل کی درآمد روکنے پر غور کررہے ہیں۔اوپیک گروپ نے روزانہ پندرہ ملین بیرل پیداوارکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔