Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کےلئے کام کرنے والے ملزم شہزاد پرویز کو 30 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را کےلئےکام کرنےوالےاے ایس آئی شہزاد پرویز کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے ملزم شہزاد پرویز کا 14 روزکےلئے جسمانی ریمانڈ دینے کی عدالت سے استدعا کی۔
تفتیشی افسرنے بتایا ملزم شہزاد پرویز ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کی مدد سے را کےلئے کام کرتا تھا اور شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا۔ ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی۔ گرفتار پولیس اہلکار دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔مزید تحقیقات کرنی جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے ملزم شہزاد پرویز کا 30 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے پولیس سے ملزم سے ہونے والی تحقیقات سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔