Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔اجلاس مفتی منیب کی زیرصدارت کراچی میں ہوگا۔ذونل کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہونگے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کوکراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔
میٹ افس کراچی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔
ترجمان کے مطابق زونل کمیٹیوں کا اجلاس تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرزمیں منعقد ہونگے۔
اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی کوہسارکمپلیکس میں ہوگا۔