Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چیئر مین نیب نے چینی اور آٹا بحران اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق سبسڈی اور مبینہ اسمگلنگ کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
چیئرمین نیب نےہدایت کی ہے کہ چینی اورآٹا بحران کے پرائم میگا اسکینڈل کی تحقیقات کی جائیں۔اربوں روپےکی ڈکیتی، گندم اورچینی کی قیمتوں میں اضافے، مبینہ اسمگلنگ اورسبسڈی سمیت تمام پہلوں کی جامع آزادانہ اور قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی اے اورپی ایس اومیں میگا کرپشن کی انکوائری بھی منظوردی دی گئی۔اسلامک یونیورسٹی انتظامیہ کےخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دے دیا گیا۔
چیئرمین نیب کاکہناہےکہ کرپشن فری پاکستان ہماراایمان ہے، نیب فیس کونہیں کیس کوقانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانےپریقین رکھتا ہے۔