Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پیپلز پارٹی رہنماخورشیدشاہ کےخلاف اثاثہ جات مقدمہ میں پی پی خورشید شاہ کو رہائی نہ مل سکی۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر کے خصوصی بینچ نے خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی ضمانت کی درخواست رد کردی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر کی خصوصی بینچ نے خورشید شاہ سمیت دیگر 17 افراد کی ضمانت کی درخواست پر 14 اپریل کے روز فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔فیصلے میں سید خورشید احمد شاہ اور ان کے بیٹے فرخ کی ضمانت رد کردی۔
ریفرنس کے دیگر 16 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
واضح رہے خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب نے ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کیا ہے۔