وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ آج کیا جائے گا

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2020 10:33am

وزیراعظم عمران خان کاآج کورونا ٹیسٹ کےلئےسیمپل لیا جائے گا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان سے ملاقات ہونے کے باعث وزیراعظم کا  کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصل ایدھی نے کچھ دن قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ان میں کورنا وائرس کی تصدیق ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا بھی  کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم آج کورنا ٹیسٹ کےلئے وزیراعظم عمران خان کا سیمپل لے گی۔ سیمپل لینے کے بعد ٹیسٹ رپورٹ 24 گھنٹے میں آئے گی۔

Read Comments