Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چینی بحران کی تحقیقات کےلئے قائم انکوائری کمیشن کے افسر پر معلومات لیک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ کو معطل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد باجوہ پر کمیشن کی معلومات ایک وزیر کو پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا۔ان پر معلومات کے عوض مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔ سجاد باجوہ اور دیگر افسران کی معلومات میں فرق پایا گیا جس پر انکوائری کی گئی۔ تحقیقات میں ایڈیشنل ڈائریکٹر قصور وار پائے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے وزیراعظم کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔انکوائری کمیشن میں شامل دیگر افسران کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
چینی بحران کی تحقیقات کےلئے قائم انکوائری کمیشن کے افسر پر معلومات لیک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ کو معطل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد باجوہ پر کمیشن کی معلومات ایک وزیر کو پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا۔ان پر معلومات کے عوض مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔
سجاد باجوہ اور دیگر افسران کی معلومات میں فرق پایا گیا جس پر انکوائری کی گئی۔ تحقیقات میں ایڈیشنل ڈائریکٹر قصور وار پائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے وزیراعظم کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔انکوائری کمیشن میں شامل دیگر افسران کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔