Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
قائد حزب اختلاف شہباز شریف دوسری بار بھی نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ نیب نے شہباز شریف کو چار مئی کو دوپہر بارہ بجے دوبارہ طلب کرنے کا پروانہ جاری کردیا۔
نیب نے22 اپریل کو قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا لیکن وہ ایک بار پھر کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق نیب کو مطلوبہ مکمل معلومات بمعہ دستاویزات دستیاب ریکارڈ سے فراہم کردی گئی ہیں۔مزید معلومات درکار ہوئیں تو مہیا کردی جائیں گی۔ نیب کے دفتر کے باہر موجودن لیگی کارکن شہباز شریف کے حق میں اور نیب کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
کارکنوں کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے اموات ہورہی ہیں اور نیب نیازی گٹھ جوڑ انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
نیب نے شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے جواب نامے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چار مئی کو دوپہر بارہ بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ قانون سب کےلئے برابر ہے، ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر مطلوبہ معلومات فراہم کی جائیں۔