لاس اینجلس:ہالی وڈ کے مشہور گلو کار جسٹن بیبر کا شمار دنیا کے کم عمر ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے ،انہیں قدرت نے چھوٹی سی عمر میں بہت زیادہ شہرت بخشی ہے۔
لیکن کبھی کبھی زیادہ شہرت بھی انسان کیلئے صحیح نہیں ہوتی،اطلاعات کے مطابق جسٹن بیبر کے ایک گانے میں لفظ کی غلطی پر ایک گیارہ سالہ بچے نے ان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گیارہ سالہ طالبعلم نے جسٹن بیبر کو خط لکھ کر انہیں غلطی کی نشاندہی کروائی،طالبعلم کا کہنا تھا کہ جسٹن کے دو ہزار بارہ میں ریلیز ہونے والے گانے بوائے فرینڈمیں قوائد کا استعمال صحیح طرح نہیں کیا گیا ہے۔
طالبعلم کی جانب سے جسٹن بیبر کو لکھے جانے والے خط کے منظر عام پر آنے کے بعدسوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے اورلوگ بچے کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس قدم کی تعریف کر رہے ہیں۔