امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 49ہزار 845ہوگئیں

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2020 10:32am

واشنگٹن :امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 49ہزار 845ہوگئیں، 8لاکھ 80ہزار 204افراد مہلک وائرس سے متاثرہیں۔

امریکامیں کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں،امریکی کانگریس نے مزید 484ارب ڈالرکے امدادی پپکج کی منظوری دے دی، رقم معیشت اوراسپتالوں پرخرچ کی جائے گی۔

ادھرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک میں کورونا کی ویکسین کے تجربات شروع ہونے پرتبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ ہم ویکسین کی تیاری کے بہت قریب ہیں ، امید ہےموسم گرما میں اس کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں بڑھ کر 49 ہزار845ہوگئیں جبکہ 8لاکھ80ہزار204افرادوائرس سے متاثرہیں۔

Read Comments