‘وزیراعظم کوروناسےلڑرہےہیں،ن لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے’

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2020 09:55am

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کورونا کی موجودہ صورتحال میں سیاسی مخالفین  کو سیاسی منافقت ترک کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین  سیاسی منافقت ترک کریں،ایک طرف لاک ڈاؤن سے فرار اور  دوسری طرف اصرار ،نیب بلائے تو سماجی فاصلوں کی پرواہ  جبکہ دوسری جانب لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے،  وزیراعظم عمران خان کورونا سے لڑ رہے ہیں اور مسلم لیگ ن عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں،ہر پل چاہتے ہیں کہ عمران خان ناکام ہوں لیکن عمران خان نے اپنی سوچ،ہمت اور جدوجہد مسلسل سےاپنے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا۔

Read Comments