رمضان کے دوران سندھ میں پیر تا جمعرات 6 گھنٹے کیلئے کاروبار کی اجازت

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2020 11:00am

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان المبارک کے دروان تاجروں کو 6گھنٹے کیلئے کاروبار کی اجازت دے دی، پیر تا جمعرات صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک کاروبار ہوسکے گاجبکہ شام 5 بجے سے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک کےدوران کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر اور دیگر نے شرکت کی۔

 طے پایا کہ ایس او پیز کے تحت تاجروں کو  پیر تا جمعرات صبح 9 سے سہ پہر  3بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ گروسری اسٹورز صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔

رمضان آرڈیننس جاری کیا جائے گا اور پکا ہوا کھانا ڈیلوری کیلئے شام 5 بجے رات 10 بجے تک اجازت ہوگی تاہم ہوم ڈیلوری کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کاروبار کیلئے ایس او پی اور نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ جاری کرے گا۔

 وزیر اعلیٰ  سندھ کا کہنا ہےکہ ماہ مبارک میں شام 5 بجے سے صوبہ بھر میں مکمل لاک ڈاون ہوگا۔

Read Comments