Aaj Logo

شائع 25 اپريل 2020 04:17pm

چین سے میڈ یکل ایمرجنسی ریلیف کے سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے میڈ یکل ایمرجنسی ریلیف کے سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔سامان میں پی سی آر ،ٹیسٹنگ کٹس،سرجیکل ماسک  ،این 95ماسک اور وینٹی لیٹرز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کہ کورونا کے خلاف سامان میں پی سی آر ،ٹیسٹنگ کٹس،سرجیکل ماسک شامل ہیں۔سامان میں این 95ماسک اور وینٹی لیٹرز بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی طبی ٹیم یہ سامان لے کر گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی میڈیکل ٹیم کی قیادت میجرجنرل ہوآنگ کررہےہیں۔میڈیکل ٹیم ماہرڈاکٹرز اور نرسنگ ماہرین پرمشتمل ہے، چینی میڈیکل ٹیم پاکستان میں2ماہ قیام کرےگی۔

Read Comments