'حکومت کے سامنے کورونا کے چیلنج کیساتھ معاشی چیلنج بھی ہے'

شائع 25 اپريل 2020 04:29pm

معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق نے کہا کہ حکومت کے سامنے کورونا کے چیلنج کیساتھ معاشی چیلنج بھی ہے۔عالمی معیشت پرپڑنے والے دباؤسے پاکستان بھی متاثرہورہا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی صدارت میں کوروناوائرس کے تناظرمیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مؤثرکمیونیکیشن اسٹریٹجی کےلئے صوبائی وزراء اطلاعات اورترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ تمام ترکاوشوں کا مقصد عوام کوکورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔حکومت کے سامنے کورونا کے چیلنج کیساتھ معاشی چیلنج بھی ہے۔عوام کی مشکلات کومد نظررکھتے ہوئے فیصلہ سازی کی جارہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ عالمی معیشت پرپڑنےوالےدباؤسے پاکستان بھی متاثرہورہا ہے۔حکومت موجودہ حالات کومدنظر رکھتے ہوئے ریلیف پیکج دے رہی ہے۔پہلے مرحلے میں 25نجی نیوزچینلزکوحفاظتی کٹس دی ہیں۔صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کےلئےکوشاں ہیں۔تمام وزارتوں کومیڈیا کے بقایا جات ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ کورونا قومی مسئلہ ہے ۔ اس پرسیاست نہیں ہونی چاہیئے،عوام کو یہ تاثر جائے کہ ہم سب کورونا کےخلاف متحد ہیں۔

Read Comments