دنیا بھر میں کورونا وائرس 2لاکھ سے زائد زندگیاں نگل گیا

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2020 05:38am

روم:دنیا بھر میں کورونا وائرس 2لاکھ سے زائد زندگیاں نگل گیا، مصدقہ کیسزکی تعدادبھی29لاکھ سے بڑھ گئی۔

صرف امریکامیں 9لاکھ60ہزارسےزائدافراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی،اموات بھی 54ہزار سےزیادہ ہوچکی ہے جبکہ امریکا میں15ہزارسے زائدافراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس نے اٹلی میں 26ہزار384،اسپین میں 22ہزار902،فرانس میں22ہزار614،برطانیہ میں20ہزار319افراد کی جان لے لی۔

ادھربیلجیئم میں 6ہزار917افراداورایران میں 5ہزار650افرادکورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے۔

Read Comments