Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ریاض:سعودی عرب میں آج سے کرفیو میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیصلےکا اطلاق مکہ مکرمہ اورملحقہ علاقوں پر نہیں ہوگا۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی خصوصی ہدایات پرسعودی عرب کے تمام شہروں سے جزوی طورپر کرفیو ختم کیاجارہا ہے،فیصلےپرآج سے 13مئی تک صبح 9سے شام 5بجے تک عملدرآمدہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق،فیصلےکا اطلاق مکہ مکرمہ اورملحقہ علاقوں پر نہیں ہوگا،مکہ مکرمہ میں 24گھنٹےکرفیو برقراررہےگا۔