خیبرپختونخوامیں کوروناکےمصدقہ کیسزکی تعداد 1793 ہوگئی

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2020 07:09am

پشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1793 ہوگئی جبکہ 4 اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 4 اموات واقع ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 93 ہوگئی جبکہ نئے 85 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 1793 ہوگئی اور 13 افراد صحتیاب بھی ہوگئے۔

دوسری جانب شہریوں کی لاپرواہیاں عروج پر ہیں،صوبائی حکومت کے ماسک پہنے کے احکامات کو بھی شہری ہوا میں اُڑاتے رہتے ہیں۔

 گزشتہ روز پولیس نے زبردستی 4 بجے کے بعد پشاور میں دُکانیں بند کروائیں۔

Read Comments