برطانیہ میں کورونا وائرس سے 20ہزار سے زائد افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2020 08:30am

لندن :برطانیہ میں کورونا وائرس سے 20ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے لیکن لندن میں دھوپ نکلتے ہی عوام کورونا کو بھلا کر سڑکوں پر نکل آئے۔

برطانیہ پر کورونا کے وار جاری ہیں،وائرس سے ہلاکتیں 20ہزار سے بڑھ چکی ہیں،لندن میں گزشتہ روز دھوپ نکلی تو کورونا کا خوف بھلا کر سڑکوں پر نکل آئے۔

آرسنل کلب نے بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ آئندہ ہفتے سے لندن کالونی ٹریننگ گراؤنڈ میں پریکٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانیہ میں حکومت نے فوج کو بھی کورونا ٹیسٹ کی ذمے داریاں سونپ دی ہیں،فوجی، کیئر ہومز، جیلوں اور فائرا سٹیشنز پر جا کر  ٹیسٹ کریں گے۔

ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں اورکل سے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

Read Comments