Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب میں جاری لاک ڈاؤن 34ویں روز میں داخل ہوگیا ، شاہراوں پر لگے ناکوں پر اہلکاروں کی جانب سے سختی کی جارہی ہے،صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹس بند ہیں جبکہ اکثر مقامات پر شہری بے احتیاطی کا مظاہرہ پیش کرتے نظر آتے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے 34ویں روز بھی پنجاب میں ناکوں پر سبزی فروش ،گوالوں اور دیگر افراد کو روکنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے جبکہ دیگر مخصوص دکانوں پر بھی صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کاروبار جاری رہتا ہے۔
لاہور کی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاو اور اکثر دکانوں پر بغیر ماسک کے خیریداری کا منظر شہریوں کی جانب سے بے احتیاطی کا ثبوت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی لگا رکھی ہےجبکہ مساجد کیلئے جاری 20 نکاتی اعلامیہ پر مقامی سطح پر قائم کمیٹیاں ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔