کراچی :سرجانی ٹاؤن میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 5 بچے جاں بحق

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2020 10:35am

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پانی کے گڑھے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر5بچے جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 ڈی میں زیر تعمیر عمارت میں ٹینک کیلئے کھودے گئے گڑھے میں نہانے والے 5 کم سن لڑکے ڈوب کر جان سے گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق علاقے کے 7 لڑکے گڑھے میں نہارہے تھے جن میں سے 5 ڈوب گئے،لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق بچوں کی میتوں میں سے 4 کی شناخت14سالہ ارمان، 13 سالہ زبیر، 13 سالہ عبداللہ اور9 سالہ مقصود کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایک لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 14 سے 20 سال کے درمیان ہے جبکہ مزید 2 نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments