کورونا کی صورتحال پر نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر کا اجلاس

شائع 26 اپريل 2020 03:10pm

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کورونا کے حوالے سے ملک میں بدلتی صورتحال اور رمضان المبارک کے حوالے سے گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں تمام صوبے پیر تک فیڈ بیک دیں کہ رمضان گائیڈلائنز پر حکومتی ہدایات پر کتنا عمل ہو رہا ہے؟

 اجلاس میں شہری علاقوں میں آگاہی فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

Read Comments