Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2020 09:54am

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس :صنعتوں کو بلوں کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں صنعتوں کو بلوں کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

 مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں وزیراعظم ریلیف پیکج کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت صنعتوں کوبلوں کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے، صنعتوں کوبجلی، گیس بلوں میں رعایت دی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوارکا چھوٹا کاروبارامدادی پیکج ایجنڈے میں شامل ہے،وزارت صنعت وپیداوارکی جانب سے بریفنگ اورجائزہ لے کرچھوٹا کاروبارامدادی پیکج کی منظوری دی جائے گی، امدادی پیکج سےلاکھوں کاروبارفائدہ اٹھائیں گے۔

Read Comments