Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کو آج 35واں روز ہے،صوبے میں کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود شہریوں کا غیر ضروری گھروں سے نکلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،دکانوں پر لگے رش اور شاہراہوں پر ٹریفک سے حکومتی احکامات نظر انداز ہوتے نظر آتے ہیں۔
لاک ڈاون کے 35ویں روز بھی پنجاب میں ناکوں پر سبزی فروش ،گوالوں اور دیگر افراد کو روکنے کا سلسلہ جاری ہے،مگر اس کے باوجود شہری گھروں سے غیر ضروری نکل رہے ہیں،اکثر شاہراہوں پر رش سے ٹریفک اہلکار بھی پریشان نظر آتے ہیں۔
صوبائی دارلحکومت لاہور کی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کا بہاو اور اکثر دکانوں پر بغیر ماسک کے خیریداری کا منظر بھی شہریوں کی جانب سے بے احتیاطی کا ثبوت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی لگا رکھی ہےجبکہ مساجد کیلئے جاری 20 نکاتی اعلامیہ پر مقامی سطح پر قائم کمیٹیاں ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔