Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نیویارک:امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 1092افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 55415 ہوگئی،9لاکھ 87ہزار متاثر ہیں، امریکی مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا آغاز ہوگیا۔
امریکا میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،ایک دن میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ،26ہزار سے زائد مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔
کوروناوائرس کیخلاف ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات لازوال ہیں،نرس کو خراج تحسین پیش کیا،پڑوسیوں نے تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔
امریکی ریاست مسی سیپی میں لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہوگئی،ٹینیسی میں آج سے ریسٹورنٹس کھل جائیں گے۔
مونٹانا میں چرچ کھولنے کی اجازت دے دی گئی،ریسٹورنٹ اور اسکول سات مئی سے کھلیں گے،سماجی فاصلے پر عمل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ جارجیا، اوکلاہوما اور الاسکا میں پہلے ہی کاروبار کھل چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے ماہرین نےخبردارکیاہےکہ تیزی سے لاک ڈاؤن اور پابندیاں ہٹانے سے کورونا وباءکی دوسری لہرپھیلنےکاخدشہ ہوسکتاہے۔