شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2020 04:28pm

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ۔قائد ایوان سینٹ شبلی فراز وزیر اطلاعات و نشریات مقرر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کر دیا۔کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات و  نشریات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ اس وقت چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔ کابینہ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی شبلی فراز سے وفاقی وزیر کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔

وفاقی وزرا اور دیگر اعلی حکام تقریب مین شرکت کریں گے۔ حلف اٹھانے کے بعد کابینہ ڈویژن باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Read Comments