Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کہتے ہیں کہ ملک میں 5 لاکھ حفاظتی کٹس کا انتظام کر چکے ہیں۔ضرورت کا سامان یہاں بنانے کےلئے کوشش کی جا رہی ہے۔لیبارٹریوں کی تعدادآٹھ سے بڑھ کر58 ہوگئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ ضرورت کاسامان پاکستان میں بنانےکےلئے کوشش کی جارہی ہے، کچھ عرصےتک این 95ماسک بناناشروع کردیں گے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہناتھاکہ سات سووینٹی لیٹرزجون کےآخرتک پاکستان پہنچ جائیں گے۔ایک جہازسامان لےکرآج پاکستان پہنچ رہاہے،ملک میں 5لاکھ حفاظتی کٹس کاانتظام کر چکےہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاکہ لیبارٹریز کی تعداد8سےبڑھ کر58ہوگئی ہے۔روزانہ ٹیسٹوں کی تعدادبہت جلد 20ہزارتک جائےگی۔