لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کیسز کی تعداد 14 ہزار 5 سو 50 ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید751کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد14ہزار 079ہوگئی جبکہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد10ہزار 545ہے۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج28اپریل بروز پیر کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید164مریض سامنے آئےجبکہ 9ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 114،بلوچستان میں 72، اسلام آباد میں 16جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 2کیسز سامنےآئے جبکہ پنجاب میں 7،بلوچستان اور اسلام آباد میں میں ایک ،ایک مریض کورونا کے باعث جان سے گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد5640ہوگئی جبکہ سندھ میں 4956افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے،اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1984،بلوچستان میں 853،گلگت بلتستان میں320،اسلام آباد میں261 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے65کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایک دن میں ملک میں کورونا وائرس سے مزید20مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد301ہوگئی۔
کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں104افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 85،پنجاب میں 91، بلوچستان میں14،اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 مریض مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےجبکہ 3 ہزار 233 مریض عالمی وبا ءکو شکست دے چکے ہیں۔
پہلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 417 کورنا ٹیسٹ کیے گے، جن میں سے 751 افراد میں کورنا وائرس پایا گیا،جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک ایک لاکھ 57ہزار 223افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ملک بھر میں مؤثر لاک ڈاؤن نہ ہونے کے باعث
80فیصد کورونا کیسز کی وجہ مقامی منتقلی ہے، سماجی دوری کو نہ اپنانے کے باعث ملک کے بڑے شہروں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔
کورونا سے صحتیاب افراد کے دوبارہ متاثر ہونے کے امکانات
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اس وقت تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے یہ ظاہر ہو کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد دوبارہ اس کے حملے سے محفوظ رہیں گے۔
پاکستان میں جولائی تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مزید مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر آج بروز پیر سے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
رمضان سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر
ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی یکم رمضان سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔
سرحدیں 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ
وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع
سول ایوی ایشن نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔