Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 36ویں روز میں داخل ہوگیا،کورونا کیسز میں روز بروز اضافے کے باوجود شہریوں کی حکومتی احکامات پر عملدرآمد میں غیر سنجیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں جزوی لاک ڈاؤن چھتیس ویں روز بھی جاری ہے،شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی بھی نظر آرہی ہے، لوگ لاک ڈاؤن کی افادیت جاننے کے باوجود اس پر عمل کرتے نظر نہیں آتے۔
سڑکوں پر نکلے لوگ ہی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد اور سماجی فاصلوں سے کورونا کو شکست دینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے اجازت ملنے والے کاروبار کھلے ہوئے ہیں تاہم لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا جارہا، مختلف ناکوں پر ٹریفک پولیس بھی اپنے فرائض سرانجام دیتی نظر آرہی ہے۔