وزیر اعظم عمران خان گورنر سندھ کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں وائرس سے لڑنے کی طاقت عطا ء فرمائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس میں مبتلا گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کروناء (COVID19) سے جلد شفایابی کیلئے دعا گو ہوں۔ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ انہیں مرض کیخلاف مزاحمت کی قوت اور سکت عطا فرمائیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 28, 2020
وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ عمران اسماعیل کو جلد صحت یاب کرے اور انہیں کورونا سے لڑنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کوروناوائرس کا شکارہوگئے تھے جس کی تصدیق انہوں نے خود ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی تھی،گزشتہ روز بخارمحسوس ہونے پرٹیسٹ کروایا گیا تھا۔
