Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،سب سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو میڈیکل سمیت ہر سہولت پہنچائی جائے،ہر ایک سمندر پار پاکستانی کا ڈیٹا اکٹھا کر پیش کیا جائے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خارجہ نے سفارتخانوں، پریس اتاشی اور دیگر حکام کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کہہ دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے فوری طور پر بیرون ملک میں ہر پاکستانی کا ڈیٹا بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔