پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

شائع 28 اپريل 2020 01:41pm

پشاورمیں ایک بار پھر پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کردیاہے، پھل اب غریب کی قوت خرید سےباہر جبکہ انتظامیہ منظر سےغائب ہے۔

 رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی پشاور میں پھلوں کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہوگیا۔غریب کیلئے پھل خریدنا اب ایک خواب بن گیا۔

فی کلوسیب 400،امرود350،خربوزہ180روپے،فی درجن کیلے 150اور مالٹے 350روپے میں فروخت ہونے لگے۔

 مہنگائی نے دکانداروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔ وہ کہتے ہیں مہنگائ کے خاتمے کے لئے انتطامیہ کو ذخیراندوزوں اور گرانفرشوں کیخلاف موثر کارروائی کرنا ہوگی۔

شہریوں کا بھی مطالبہ ہے کہ انتظامیہ اے سی کے کمرے میں بیٹھ کر نرخنامہ جاری کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

Read Comments