Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
روم:دنیا بھر میں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 15ہزارسےزائدافراد کی جان لے لی جبکہ 31لاکھ 10ہزارسے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثرہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 31لاکھ 10ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتیں 2لاکھ 15ہزار سے بھی تجاوز کرگئیں۔
کورونا کے باعث امریکا کا برا حال ہے،ایک دن میں مزید 1065ہلاکتیں ہوئیں،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 57ہزار 862ہوگئی۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اٹلی میں 382، اسپین میں 301، بیلجیم میں 114جبکہ برطانیہ میں مزید 586افراد ہلاک ہوگئے۔
کورونا سے ایک دن میں ترکی میں 92اموات کے بعد تعداد 2992ہوگئی، ایران میں مزید 71اور سعودی عرب میں 8افراد جاں بحق ہوگئے۔