Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،جوانوں کی تنخواہوں کے عطیات سے ملک بھر میں کورونا متاثرین میں 3لاکھ50 ہزارامدادی پیکجز کی تقسیم کی گئی۔پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں ملک بھر میں جاری ہیں ،پاک فوج کے دستے کورونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں اورکورونا پرقابوپانےکیلئے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق)پاک فوج کی جانب سے کوروناسے متاثرہ علاقوں میں 3لاکھ 50 ہزارفوجی امدادی پیکجزتقسیم کیے جا چکے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی پیکجزمیں کھانے پینے اورروزمرہ استعمال کی اشیاء پرمشتمل ہیں ،راشن بیگز فوج کی جانب سے عطیہ کی گئی تنخواہ سے خریدے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی سامان آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے پسماندہ علاقوں کے علاوہ سندھ ،پنجاب بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے معذوروں،محنت کشوں، بیواؤں اورضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا ۔
راولپنڈی :کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،جوانوں کی تنخواہوں کے عطیات سے ملک بھر میں کورونا متاثرین میں 3لاکھ50 ہزارامدادی پیکجز کی تقسیم کی گئی۔
پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں ملک بھر میں جاری ہیں ،پاک فوج کے دستے کورونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں اورکورونا پرقابوپانےکیلئے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق)پاک فوج کی جانب سے کوروناسے متاثرہ علاقوں میں 3لاکھ 50 ہزارفوجی امدادی پیکجزتقسیم کیے جا چکے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی پیکجزمیں کھانے پینے اورروزمرہ استعمال کی اشیاء پرمشتمل ہیں ،راشن بیگز فوج کی جانب سے عطیہ کی گئی تنخواہ سے خریدے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی سامان آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے پسماندہ علاقوں کے علاوہ سندھ ،پنجاب بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے معذوروں،محنت کشوں، بیواؤں اورضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا ۔