Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2020 10:08am

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی سے روک دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پرموٹرسائیکلز چلانے کی اجازت دی، ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا لیکن حکم امتناع نہیں دیا گیا، ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کاروائی شروع ہو گئی،  فریقین کے وکیل پاکستان سے باہر ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصلہ آنے تک ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی روکی جائے۔

 جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے وفاق کی استدعا منظورکرلی۔

Read Comments