Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دبئی اور سعودیہ سے لاہور آنے والی تین پروازوں سے 105 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔
سعودی عرب اور دبئی سے آنے والی تین پروازوں میں کورونا وائرس کے 105 کیسز سامنے آگئے ہیں۔ سعودی عرب سے ایک جبکہ دبئی سے دو پروازیں لاہور پہنچی تھیں۔
میواسپتال کے سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ سعودی عرب سے آنیوالی پرواز میں 35 کورونا کیسز نکلے ہیں جن میں سے 16 مرد مریضوں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیا جبکہ 19 خواتین اور بچوں کو میو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اسد اسلم نے مزید بتایا کہ دبئی سے آنے والی پرواز کے 70 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ تاہم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو ایکسپو سینٹر فیلڈ اہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔